حکومت عوام الناس کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمدعلی رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اس مقصد کے لئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ہسپتالوں میں مطلوبہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائے اور اس بات کی بھی یقین دہائی کرے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ادویات کا وافر سٹاک موجودہے - انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایم ایس اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو ہسپتالوں کے وزٹس مارک کئے گئے ہیں اور اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کے ذریعے باقاعدہ مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے نیز ڈیش بورڈ کے ذریعے بھی یہ مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جائزہ کمیٹی برائے صحت کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیااجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رضوی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت انسدادی پروگرامز جن میں ای پی آئی پروگرام ، ٹی بی کنٹرول پروگرام، آئی ڈی ڈی کنٹرول پروگرام ، ایچ آئی وی کنٹرول ، ڈینگی سرویلنس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ملیریا کنٹرول کے علاوہ سکول ہیلتھ سروسز کے پروگرامز بھی شامل ہیں- مریضوں کی سہولت کے لئے مرکز صحت پر ٹول فری نمبر 0800-99000نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا ہے نیز 30 منٹ کے اندر موصول ہونے والی شکایات کا حل یقینی بنایا جاتا ہے - اسی طرح سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کو سات دن کے اندر اندر حل کیا جاتا ہے -محکمہ صحت کی جانب سے کچھ بنیادی مراکز صحت پر بجلی و پانی کی عدم دستیابی کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے جلد از جلدحل کی یقینی دہانی کرائی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..