راولپنڈی، شہادتِ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے موقع پر ہفتہ کوعالمی ایام عزا کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کا آغاز

ہفتہ 25 مئی 2019 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) قائدملت جعفریہ آغا سیدحا مدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادتِ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے موقع پر ہفتہ کوعالمی ایام عزا کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کا آغاز ہوگیااس موقع پر مساجد و امامبارگاہوںمیں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور تابوت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کے جلوس برآمد کئے گئے مسجد جعفریہ ڈھوک رتہ راولپنڈی میں بابوغلام مصطفی جعفری مرحوم کا قائم کردہ قدیمی جلوس تابوت امیر المومنین ا نجمن سادات و مومنین، ماتمی دستہ فروغ عزاداری کے زیر اہتمام برآمدہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر رات گئے امامبارگاہ کشمیریاں پہنچ کر اختتام پذیرہواجلوس میں بڑی تعداد میں ماتمی حلقوں نے شرکت کرکے بارگاہِ رسالت ؐ میں تعزیت و پرسہ پیش کیاقبل ازیں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدرزیدی نے کہا کہ حضرت علی ابن ابی طالب ؑ مظہرِ صفاتِ خداوندی ،حسن و خوبیوں کا مرقع تھے جو علم و شجاعت ،زہد و تقویٰ ،فصاحت و بلاغت ، جہاد اور عدالت میں اپنی مثال آپ تھے انہوں نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کالعدم گروپوں کوآہنی شکنجے میں جکڑنے کا مطالبہ کیا ہے مجلس سے ذاکرغلام فرید جعفراور شان علی شوکت نے بھی خطاب کیاباواسیدقاسم علی شاہ کاظمی کے زیراہتمام سیدقربان حسین شاہ کاظمی کی رہائشگاہ محلہ سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال میں تابوت شیرخداکی برآمدگی کے سلسلہ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مطلوب حسین تقی نے کہا کہ حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کائنات میں وہ واحد ہستی ہیں جنہوںنے وقتِ شہادت فرمایا کارب کعبہ کی قسم علی ؑ کامیاب ہوگیااختتام مجلس باوا قاسم علی شاہ کے زیراہتمام جلوس تابوت شیرخدا برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر دربار سخی شاہ پیارا میں اختتام پذیر ہواجس میں بڑی تعداد میں ماتمداروں نے شرکت کی محمدی مسجد نیو کٹاریاں راولپنڈی سے نما ز فجر کے بعد یوم ضربت کا قدیمی جلوس خاتون جنت ٹرسٹ کے زیر اہتمام بر آمد ہو کر عزا خانہ بیت ا لحزن میں اختتام پذیر ہوا شہر کے نصف درجن سے زائد ماتمی دستوں نے پرسہ داری میں شرکت کی اسی طرح امام بارگاہ قصر خدیجة الکبریٰ ،مسجد قائم آل محمد علی فراش ‘امام بارگاہ ناصر العز ا ،امام بارگاہ گریسی لائن ،امام بارگاہ کرنل مقبول حسین ،امام بارگاہ شاہ چن چراغ ،امام بارگاہ قصر امام موسیٰ کاظم اور دیگر عزاخانوں میں بھی مجالس عالمی ایام عزا کا انعقاد کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہلکی اور تیز با رش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات