سرگودھا اور گردونواح میں موسم گرم و خشک رہا

سرگودھا اور گردونواح میں موسم گرم و خشک رہا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء)سرگودھا اور گردونواح میں منگل کے روز موسم گرم اور خشک رہا۔دوپہر کے وقت درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ کو چھونے لگا جس کے باعث گرمی اور حبس میں اضافے سے بازاروں اور گلی محلوں میں ہو کا عالم رہا۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں تازہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ کھانوں میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے جبکہ چٹ پٹے مصالحہ دار بازاری کھانوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Your Thoughts and Comments