ہری پور، آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 11 جون 2019 22:49

ٴہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی ہری پور کے زیراہتمام سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ہریپورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت ضلعی صدر ذوالفقار قریشی جنرل سیکرٹری راجہ جاویدسابق امیدوار قومی اسمبلی شائستہ رزاق سابق جنرل سیکرٹری اورنگزیب مغل شیخ فیاض پرویز رانا ایڈوکیٹ وسیم ایڈوکیٹ اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جبکہ مظاہرین ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے سلیکٹڈ وزیراعظم اور نااہل حکومت نامنظور شرم کرو حیا کرو زارداری کو رہا کرو جب تک سورج چاند رہے گابھٹو تیرا نام رہے گا شیروں کا شکاری زرداری کے نعرے لگارہے تھے پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ موجودہ وقت میں زرداری کی گرفتاری غریب کسان اور مزدور کے حقو ق کی محافظ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے ،عوام کی توجہ ظالم بجٹ سے ہٹانے اور جمہوری قوتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انھوںنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دو ر میں غریب مزدور اور کسان کے حقوق کی بات کی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاہے اچھا ریٹ دے کرملک کو گندم میں خود کفیل بنایا بی آئی ایس پی کے ذریعے ایک کروڑ خواتین کی مالی اعانت کو یقینی بنایا بھٹو نے کہا گھاس کھائیں گے لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے وہ ملک کو اسلامی دنیا کا قلعہ بناناچاہتے تھے پیپلزپارٹی نے ہر دور میں جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں زرداری نے سابقہ دور میں ایک لاکھ چالیس ہزار ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کیا ہم مذمت کرتے ہیں کہ بجٹ پیش کرنے سے ایک دن قبل عوامی حقو ق کی بات کرنے والی پارٹی کے قائد کو گرفتار کرکے ڈرامہ رچایاگیا ہے تاکہ عوام کی توجہ بجٹ سے ہٹائی جائے ان کا کہناتھا کہ پی پی پی نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں ہمیں اس سے کوئی شرمندگی نہیں آصف علی زرداری پہلے بھی بری ہوئے اب ایک بار پھر عدالت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے صرف دکھ اس بات کا ہے کہ انھیں بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا ہے قائدین نے اعلان کیا کہ پارٹی کی کال پر پرتشد د اور پرامن ہر طرح کے احتجاج کے لیے تیار ہیں جب بھی پارٹی کال دے گی کارکن سڑکوں پر ہوں گے جیلیں بھریں گے آنے والا دور پھر پی پی کا ہوگا

Browse Latest Weather News in Urdu