بھارت، لو لگنے سے 4 افراد ہلاک

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) بھارتی صوبے اتر پردیش میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے 4 افراد لو لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساؓ ادارے کے مطابق ریاست اتر پردیش میں کیرالہ ایکسپریس کے ذریعے واراناسی سے آگرہ کا سفر کرنے والے مسافر درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے باعث 4 افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص کو جھانسی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اٴْتر پردیش کے بعض شہروں میں آئندہ چند روز تک درجہ حرارت جوں کا توں رہنے کا امکان ہے۔

Your Thoughts and Comments