oکوئٹہ،نسیمہ حفیظ پانیزئی نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا

اتوار 16 جون 2019 22:05

\کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نسیمہ حفیظ پانیزئی نے اپنے ایک بیان میں وفاقی سلیکٹڈ حکومت کے نام نہاد اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ شرائط وٹیکسز پر مبنی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی من وعن تمام شرائط قبول کرتے ہوئے بجٹ تیارکرکے ملک کے 22کروڑ عوام پر اسے مسلط کردیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بجٹ ہر طرح سے غریب دشمن ، ملازمین دشمن اور تاجروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ دشمنی پر مبنی ہے ۔ کیونکہ ملک کی تاریخ کی بدترین مہنگائی اور نت نئے ٹیکسز لاگو کرنے کے بعد محض 10اور 5فیصد تنخواہوں میں اضافہ اور اس پر سالانہ انکم ٹیکس لاگو کرنے کے بعد تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور اسے عوام دوست بجٹ کہنا ملک کے 22کروڑ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے جو کہ قابل گرفت اورقابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ سے پشتون بلوچ مشترکہ صوبے بالخصوص جنوبی پشتونخوا کیلئے ہمارے پچھلی حکومت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہوئی اور اس کیلئے فنڈز مختص کیئے گئے جن میں سے چند ایک کی ٹینڈرنگ بھی ہوچکی لیکن حالیہ مالی سال 2019-20کے بجٹ میں ان سکیمات کو نکالنے ان کیلئے فنڈز مختص نہ کرنے اور فنڈز ریلیز نہ کرنے صوبے کے تمام عوام کو پسماندگی ، غربت ، تاریکی میں رکھنے اور انہیں ہر قسم کے ترقی سے محروم رکھنا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پشتونخوا کے جاری اور تمام ترقیاتی اسکیمات جن کی منظوری بھی ہوچکی اور فنڈز مختص ہیں کے لیئے باقاعدہ طور پر فنڈز جاری کیئے جائیں اور ایک عوام دوست بجٹ بناکر مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر