ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں ، گڈگورننس ،احتساب ،شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،گور نر پنجاب

اتوار 16 جون 2019 22:30

لاہور۔16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں،گڈگورننس ،احتساب ،شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،تحریک انصاف کی حکومت عوامی حمایت سے اقتدار میں آئی ہے جو اپنی مدت پوری کرئے گی ،کر نٹ اکائونٹ خسارہ 30فیصد کم ہونا حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے حکومت انکے مسائل کو تر جیح بنیادوں پر حل کر ئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوبئی ،لندن اور جرمنی سے آنیوالے اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا ر ہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک وقوم کا قیمتی سر مایہ ہیں جنہوں نے تحر یک انصاف کو عام انتخابات میں بھر پور سپورٹ کیا اور آج بھی اورسیز پاکستانی ملک کو معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے اپنا بھر پو ر کردارادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور انشاء اللہ آنیوالاہر دن ملک وقوم کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لیکر آئیگا گورنر نے کہا کہ جو لوگ ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..