انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب نے جیلوں میں ہیپا ٹائٹس اور تپ دق کے مریض قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کا سخت نوٹس لے لیا

پیر 17 جون 2019 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے صوبہ کی بعض جیلوں میں ہیپا ٹائٹس اور تپ دق کے مریض قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس سے ان امراض میں مبتلا قیدیوں کی تعداد اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جس کی روشنی میں جیلوں میں ان امراض کی بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لینے کے بعد اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موزوں اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ان امراض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس اور تپ دق جیسی مہلک امراض میں مبتلا قیدیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع نے بتایاکہ صوبہ کے بعض شہروں میں جیلوں میں قید حوالاتیوں و قیدیوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان میں ہیپا ٹائٹس اور تپ دق کی بیماری کی بڑھتی ہوئی شرح کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور تمام اضلاع میں قائم سنٹرل وڈسٹرکٹ جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحو ل فر اہم کیا جائے تاکہ قیدیوں میں ہیپا ٹائٹس اور تپ دق جیسی موزی بیماریوں کا پھیلائو روکنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے تمام جیلو ں کے میڈیکل افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ واضح کریں کہ ان بیماریوں کا پھیلائو کیوں ہو رہا ہے اور ان کا تدارک کس طرح ممکن ہے نیز اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے ساتھ انٹر ایکشن کر کے انہیں حفاظتی، احتیاطی و تدارکی تدابیرسے بھی آگاہ کیا جائے۔انہوںنے بتایا کہ رپورٹس ملتے ہی تمام جیلوں میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تعاون سے جیلوں میں فری سکریننگ کیمپ منعقد کئے جائیں گے جن میں جیلوں کے تمام قیدیوں کے ضروری ٹیسٹ کرنے سمیت انہیں فوری علاج معالجہ کی سہولت بہم پہنچائی جائے گی نیز اگر ضرورت محسوس ہوئی تو بیماری کی نوعیت کے مطابق زیادہ بیمار قیدیوں کو ہسپتالوں کے جیل وارڈز میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ انہیں برو قت علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دستیاب ہو سکیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے