مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے معروف نوجوان صحافی محمد بلال خان کی نماز جنازہ میں شرکت

پیر 17 جون 2019 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے معروف نوجوان صحافی محمد بلال خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد بلال خان نڈر،بے باک اور اعتدال پسند طبقے کا ایک فرد تھا۔اس نے ہمیشہ دلیل،ٹیبل ٹاک اور مکالمہ کو فروغ دیا ۔ گالی ، گولی اور تشدد کے راستے کو کبھی اختیار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

افسوس ہے کہ اس ملک میں جولوگ قلم،کاغذ، تعلیم،کتاب اور مکالمہ کو فروغ دیتے ہیں اور دلیل سے گفتگو کرتے ہیں ایسے لوگوں کو بھی راستہ سے ہٹادیا گیا ۔مولانا سمیع الحق شہید کی طرح محمد بلال خان کو بھی اسلام آباد میں چھریوں کے وار کرکے شہید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مولانا سمیع الحق شہید کے قاتل گرفتار کرلئے جاتے تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا سمیع الحق شہید اور محمد بلال خان شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی علماء کونسل محمد بلال خان شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..