پشاور،صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کا محکمہ معدنیات کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران ہلال کی ناران میں آگ لگنے کے باعث جھلس جانے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جلد صحت یابی کے لئے دعا ایوب میڈیکل کمپلیکس کے انچارج ڈاکٹر اور دیگر سٹاف کی طرف سے عمران ہلال کے علاج میں غفلت برتنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت

پیر 17 جون 2019 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی ہفتہ اور اتوار کے روز محکمہ معدنیات کے کچھ افسران کے ہمراہ ہری پور ، ایبٹ آباد اور ناران کے سرکاری دورے پر تھے کہ اس دوران ناران میںحادثاتی طور پرآگ لگ گئی جس میں محکمہ معدنیات کے ایک پروجیکٹ ڈائریکٹر عمران ہلال بری طرح جھلس گئے۔ وزیر معدنیات نے بتایا کہ عمران کو طبی امداد پہنچانے کیلے رات 3 بجے ایوب میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا لیکن وہاں نصرت نامی واحد نرس کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور انچارج ڈاکٹر احتشام یا کوئی دوسرا ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف موجود نہیں تھا۔

وزیر معدنیات نے بتایا کہ مذکورہ نرس کا رویہ غیر مناسب تھا۔ وزیر معدنیات اور کمشنر ہزارہ کے بار بار ٹیلیفون کرنے کے باوجود انچارج ڈاکٹر احتشام ٹس سے مس نہ ہو سکا اور پوری رات کوئی ڈاکٹر مریض کے علاج کے لئے میسرنہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رات 3 بجے سے لیکر صبح 10 بجے تک عمران ہلال بغیر علاج کے ہسپتال بیڈ پر پڑا رہا اور ہسپتال کے کسی ڈاکٹر نے انہیں کسی قسم کا علاج فراہم نہیں کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صبح 10 بجے کے بعد ایک طاہر نامی ڈاکٹر آیا۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو کال کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے بھی کال اٹینڈ کرنے کی زحمت نہیں کی۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ محکمہ صحت مذکورہ ڈاکٹروں اور عملہ کے خلاف فرائض میں کوتاہی برتنے ، بداخلاقی سے پیش آنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے اس بات پر انتہائی افسو س کا اظہار کیا کہ اگر ہسپتال عملہ ایک سرکاری افسر کے ساتھ یہ رویہ اختیار کر سکتا ہے تو ایک عام آدمی کے ساتھ ان کا کیسا سلوک ہو گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر