آصف زرداری ،فریال تالپور کی گرفتاری ، پیپلز پارٹی کوئٹہ کا کل بھرپور احتجاج کا اعلان

وفاقی حکومت احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کررہی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم اور صوبوں کے اختیارات کے معاملے پر کوئی معاہدہ نہیں کرینگے پیپلز پارٹی نے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات نیک شگون ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملاقات مستقبل میں اچھی اور مثبت رہے گی،صوبائی صدر میر علی مدد جتک

پیر 17 جون 2019 22:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے گرفتاری کے خلاف آج کوئٹہ میں بھر پو ر احتجاج کیا جائے گا وفاقی حکومت احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کررہی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم اور صوبوں کے اختیارات کے معاملے پر کوئی معاہدہ نہیں کرینگے پیپلز پارٹی نے ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات نیک شگون ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملاقات مستقبل میں اچھی اور مثبت رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں بجٹ کو آئی ایم ایف کے کہنے پر بنا یا گیا اور بجٹ پاس کرانے کیلئے منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں صحافی کے ساتھ ہونے والے وفاقی وزیر کے رویے کی مذمت کرتے ہیں ملک کے صحافیوں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ہر آمرانہ مارشل لا کیخلاف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر قید وبن کی صحبتیں برداشت کی ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں صحافیوں پر تشدد کرنا ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے پیپلز پارٹی بھی اقتدار میں تھی اور کبھی بھی صحافیوں کے ساتھ غیر جمہوری رویہ نہیں اپنا یا ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہے توصحافیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنا نا ہوگا جس جماعت کی کارکنوں اور عہدیداروں کی تربیت نہیں ہوتی وہ ہمیشہ صحافیوں کے بد تمیزی پر اتر آتے ہیں صحافیوں پر ہونے والے تشدد کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت فوری پر اس کا نوٹس لے فساد چوہدری کو فوری طور پر وزارت سے برطرف کرے ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری معاشرے میں ایسے لوگوں کو کسی بھی صورت نہ پہلے برداشت کیا اورنہ آئندہ برداشت کرینگے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..