ملتان میں طوفانی بارش اور چھتیں گرنے سے چاربچے جاں بحق، 15 افراد زخمی

منگل 18 جون 2019 13:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ملتان اورگردونواح میں منگل کی علی الصبح موسلا دھارطوفانی بارش سے شہر اور مضافات میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار بچے جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آٰگئے۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشترہسپتال اور تحصیل ہسپتال شجاع آ باد منتقل کردیاگیا ہے۔

گرج چمک اور ہلکی بارش کا سلسلہ پیرکی رات سے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہا تاہم منگل کی صبح تین بجے طوفانی بارش شروع ہوگئی جوآدھ گھنٹہ جاری رہی۔ بارش سے کئی علاقوں میں برقی رو کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ سورج کنڈ روڈ پر گھر کی دیوار، قصبہ مڑل میں مدرسے کی چھت گرنے اور چونگی نمبر11میں مکان کی دیوارگرنے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق چاربچے جاں بحق جبکہ چارخواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ذرائع کے مطابق سورج کنڈ روڈ پر پانچ بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک ان پر دیوارآگری جس کے نتیجے میں دوبچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں پانچ پانچ سال تھی جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔ دو زخمی بچو ں کونشترہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ایک بچے کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ اسی طرح چونگی نمبر11میں مکان کے پردے کی دیوار ساتھ والے گھر میں جاگری جسً کے نتیجے میں تین سالہ عمیر اور دوسالہ ایان جاں بحق ہوگئے اور 45 سالہ زیتون بی بی، 40 سالہ پروین،20سالہ شاہینہ اور 5شالہ شمیم زخمی ہوگئے۔

شجاع آبا دکے علاقے قصبہ مڑل میں مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 8 بچے ملبے تلے دب گئے۔ تین بچوں کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا، پانچ کو تحصیل ہسپتال شجاع آ باد منتقل کردیاگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان