چیچہ وطنی، ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 18 جون 2019 16:51

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورت میں مختلف مقامات پر 11 امدادی کیمپوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔انتظامیہ نے شدید بارشوں کی صورت میں شہروں سے پانی کے نکاس کیلئے بھی تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا ہے اور انہیں اپنا رابطہ کار بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مون سون سیزن کے دوران متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے کی جانیوالی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کے علاوہ ریونیو ،لائیوسٹاک ،سول ڈیفنس ،زراعت،بلڈنگ ،روڈز ،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام سرکاری اداروں پر زور دیا کہ اپنے باہمی رابطے کو بہتر بنائیں اور وسائل کے بھر پور استعمال کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں تا کہ ایمرجنسی میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اونچے درجے کے سیلاب کی صورت میں سیلابی ریلا ہیڈ بلو کی سے 22 گھنٹے بعد ضلع ساہیوال کی حدود میں داخل ہو گا جس سے انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کے آغاز اور عوام کی املاک کو محفوظ مقام پر پہنچانے کیلئے مناسب وقت مل جائے گا ۔قریبی رابطے کیلئے اے ڈی سی ریونیو کے کے دفتر میں ضلعی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں سیلاب سے متعلقہ فوری اطلاع بھی دی جا سکتی ہے ۔کنٹرول روم کا فون نمبر 040-9200078 ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سیلابی صورتحال کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے ارلی وارننگ سسٹم بھی بنائیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..