عمرکو ٹ، امکانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 18 جون 2019 16:52

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) امکانی بارشوں اور سیلاب کا سامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جائے اور مون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے ضلع عمرکوٹ کے چاروں تعلقوں اور ڈپٹی کمشنر آفیس میں ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں اور بارشوں سے قبل نگرانی (مانیٹرنگ سسٹم) کو مزید فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی کوتائی اور غفلت کو برداہشت نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے مون سون کی ممکنہ بارشوں، سیلاب کو منہ دینے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آنے والی بارشوں کے حوالے سے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ امکانی سیلاب اور ممکنہ بارشوں میں کم سے کم نقصانات ہو، انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی گذرگاہوں، نہروں اور شاخوں پر فوری طور پر قبضوں کو ختم کروا کر پانی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ برسات کا پانی آسانی سے نکال ہو سکے، اس موقع پر انہوں نے مونسپل کمیٹی اور تمام ٹاؤن کمیٹیز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ آپ آب نکاسی کے سسٹم کو جلد بہتر بنانے کے لیے نالیوں پر سے قبضے ختم کروا کر ان کی صفائی کروائی جائے اور جرنیٹر، پمپنگ مشین، فائر برگیڈ اور دیگر گاڑیوں کو تیار حالت میں رکھیں اور اگر اس سلسلے میں کوئی مشکلات ہو تو مجھے رپورٹ دیں، انہوں نے کہا کہ تمام مونسپل کے ملازمین کی چھٹیاں ایمرجنسی کی صورت میں منسوخ کی جائے اور اپنا کانٹیجنسی پلان تیارکرکے ڈپٹی کمشنر آفیس ارسال کریں، ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کو ہدایت کی کہ بارشوں کی صورتحال میں مال مویشیوں کے تحفظ اور ان کی ویکسین کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں، انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفر کو ہدایت کی کہ وہ تمام این جی اوز سے مل کر ممکنہ بارشوں اور سیلاب کو منہ دینے کے لیے ایک واضع حکمت عملی طے کرکے متاثرین کے لیے رلیف کیمپس اور دیگر سہولیات دینے کے لیے ایک مکمل پلان تیار کریں، اس موقع پر انہوں نے ضلع ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دی کہ صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور ادویات کی وافر مقدار میں چاروں تعلقوں میں بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے خاص کرکے بارش کے متاثرہ علائقوں میں سانپ، کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں،اجلاس میں موجود سول سوسائیٹی اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے اپنی تجاویزات بھی پیش کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور ضلع کے مختلف سرکاری آفیسران اور این جی او ز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..