تمام متعلقہ محکمے بارشوں سے نمٹنے کے لئے نکاسی آب کے انتظامات مکمل کر لیں ، صوبائی وزیر اوقاف

بدھ 26 جون 2019 13:38

تمام متعلقہ محکمے بارشوں سے نمٹنے کے لئے نکاسی آب کے انتظامات مکمل کر لیں ، صوبائی وزیر اوقاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام اضلاع کے اوقاف افسران درباروں اور مساجد میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اس سلسلہ میں نکاسی آب کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں اور موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر تمام محکمے بھی الر ٹ رہیں۔

انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، بہتر منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں سے سیلاب جیسی قدرتی آفت سے موثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اضلاع میں کشتیوں اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی باقاعدگی سے کی جارہی ہے، سیلاب اور موسم کی صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کے لئے صوبائی اور وفاقی محکموں کے مابین رابطہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے، بارشوںسے متعلق محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کی پیشگی معلومات پر بروقت حفاطتی اقدامات کئے جا ئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اپنی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دے اور اس سلسلے میں درکار وسائل اور افرادی قوت کی فراہمی سے متعلق تجاویز تیار کرے۔ انہوں نے مون سون پلان میں نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور بارشوں کے دوران نکاسی آب کے لئے تمام مشینری اور واٹر پمپس کو چالو حالت میں رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہاکہ لاہور میں مرکزی فلڈ وارننگ کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا ہے اور ضلعی کنٹرول روم روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا مرکزی کنٹرول روم کو بھجوا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ڈیمانڈ کے مطابق تمام اضلاع کو کشتیاں ، امدادی اشیاء اور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے ، پی ڈی ایم اے تمام محکموں سے مسلسل رابطے میں ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..