ایبٹ آباد میں مسلسل تین روز سے رات کے وقت جاری طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

کیہال نالے پر تجاوزات سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے آٹھ گھروں کا گھریلو سامان ناکارہ ہو گیا

بدھ 10 جولائی 2019 15:05

ایبٹ آباد میں مسلسل تین روز سے رات کے وقت جاری طوفانی بارش نے تباہی مچا دی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) ایبٹ آباد میں مسلسل تین روز سے رات کے وقت جاری طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، کیہال میں نالے پر تجاوزات کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے آٹھ گھروں کا قیمتی گھریلو سامان تباہ ہو گیا، جھنگی میں بابر جنرل سٹور میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں روپے کی قیمتی سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا، شدید بارش سے گرنے والی دیوار سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، بارش اور طوفان کی وجہ سے کئی گھروں کی چادریں اکھڑ گئیں، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو میں تباہی مچ گئی، نالے کا پانی اور گندگی سکول کے گرائونڈ اور کلاس رومز میں داخل ہو گیا۔

مانسہرہ روڈ، کاکول روڈ اور لنک روڈ پر بھی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جھنگی کے بابر جنرل سٹور کی دکان میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار، پیر اور منگل کی درمیانی رات کو طوفانی بارش نے کیہال سمیت مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔ کیہال میں نالے پر تجاوزات کی وجہ سے بارش کا پانی ماسٹر اعجاز، عمران عباسی، رضوان عباسی، سردار امتیاز، سردار ریاض سمیت دیگر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کا قیمتی گھریلو سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا، اس دوران دیوار گرنے سردار ریاض احمد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اپر کہیال کالی پڑی میں بارش کا پانی داخل ہونے سے کونسلر راجہ عاطف اور چوہدری فرید کے گھروں میں بھی قیمتی گھریلو سامان تباہ ہو گیا۔ ممبر ضلع کونسل رانا صفدر زمان اور کونسلر بابو بشیر متاثرہ گھروں میں پہنچ گئے اور انہوں نے کمشنر ہزارہ ڈویژن اور صوبائی حکومت نے نالے پر تجاوزات فوری ختم کرنے اور نالوں کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بارش سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو فار بوائز میں بھی تباہی مچ گئی، نمبر دو سکول کے اندر سے گذرنے والا نالا بند ہونے کی وجہ سے نالے کا پانی اور گند سکول کے گرائونڈ اور پرنسپل کے دفتر اور کلاس رومز میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے سکول کے آٹھ کلاس رومز تباہ ہو کر رہ گئے۔

سکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے متعلقہ حکام سے نالے کی فوری صفائی کرنے اور کلاس رومز کو قابل استعمال بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جھنگی میں بابر جنرل سٹور میں پانی داخل ہونے سے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان تباہ ہو کر رہ گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان