سرگودھا اور گردونواح میں شدید حبس اور گرمی کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی

سرگودھا اور گردونواح میں شدید حبس اور گرمی کے بعد موسم میں خوشگوار ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بدھ کی صبح ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی روز سے سرگودھا اور گردونواح میں گرمی اور حبس سے لوگوں کا برا حال تھا تاہم بدھ کو موسم کی تبدیلی نے کچھ حدتک گرمی کے زور کوکم کیا ہے جس سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سرگودہا میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Your Thoughts and Comments