راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

بدھ 10 جولائی 2019 22:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

(آج) جمعرات کو ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، سرگودہا، مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد(بوکرہ 39، سیدپور 22، ایئرپورٹ 19، زیروپوائنٹ 16)، راولپنڈی (چکلالہ32، شمس آباد16)، مری07، منگلہ02، مظفرآباد (ایئرپورٹ 36، سٹی 25)، کوٹلی 18، راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ 06، مالم جبہ 37، کاکول ، بنوں 29، بالاکوٹ 17، پارا چنار 03، کالام01 اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، نوکنڈی، سبی ، موہنجوداڑو 46، دالبندین اور جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ