کراچی ہم سب کا ہے تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ، سلمان عبداللہ مراد

وزیر اعلیٰ سندھ / وز یر بلدیات کے احکامات پر ہونیوالی صفائی مہم سے صورتحال میں روز بروز بہتر ی ہوتی جارہی ہے تصدیق کیئے بغیر میں کسی چیز پر اپنی رائے قائم نہیں کرتا ،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

پیر 15 جولائی 2019 22:43

ٓکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اس کی تعمیر وترقی میں ہمیں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا ہوگا وزیر اعلیٰ سندھ / وز یر بلدیات کے احکامات پر ہونیوالی صفائی مہم سے صورتحال میں روز بروز بہتر ی ہوتی جارہی ہے تصدیق کیئے بغیر میں کسی چیز پر اپنی رائے قائم نہیں کرتا بلکہ خود اپنی ٹیم کے ہمراہ جا کہ متعلقہ کام کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں کام اچھا ہو تو سراہتا ہوں اور اگر اس کام میں کمی نظر آئے تو جواب طلبی کرتا ہو، صداقت پر مبنی اپنی کارکردگی سے عوام کو با خبر رکھتے ہیں صفائی مہم کے حوالے سے مرحلہ وار ہر یونین کونسل میں کام کروارہے ہیں جس میں صفائی ستھرائی کے کام کہ علاوہ دیگر بلدیاتی امور بھی کروائے جارہے ہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریات کو ہم نے حقیقت میں بدلنے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے لئے مربوط حکمت عملی سے خدمت کررہے ہیں چند علاقوں میں پانی کی ترسیل کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی جائزہ لے کر اس کو میرٹ پر حل کروایا ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے بن قاسم کے علاقے میں صفائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی اسکیمز کاجائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ودیگر بھی موجود تھے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سینٹشن مشتاق مٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز احمد پلیجو نے بتایا کہ مہم کے حوالے سے یونین کونسل کی سطع پر کام کررہے ہیں جبکہ روز مرہ کے امور کو بھی متاثر نہیں کیا گیا ہے تمام شعبے ہم سے بھر پور تعاون کررہے ہیں جس کی وجہ سے کام میں نکھار آرہا ہے آپ کاتعاون ہماری کامیابی ہے انشا ء اللہ اچھے نتائج دینگے چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ میری روز اول سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے علاقے کی عوام کو ہر جدید سہولت دوں، اراکین کونسل کے تعاون سے اس مہم میں بھی کامیابی مل رہی ہے اہلیان سے یہ وعدہ ہے کہ ا نہیںمایوس نہیں کرینگے جو انہوںنے ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترے گے علاقے کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے عوام کا تعاون بہت اہم ہے بہت جلد نئی ترقیاتی اسکیمز کا اجراء کیا جائے گا جس سے مسائل میں مزید کمی واقع ہوگی ہر شعبے میں اصلاحات لانے کی وجہ سے نمایاں فرق آیا ہے، آئندہ بھی نئے رجعانات کو متعارف کرواکے علاقے کو مثالی ترقی دینگے جس کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔

#

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور