فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی مزید 50سے زائدوارداتوں میں لاکھوں کا نقصان،مسلح ڈاکوئوں نے سر راہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان زخمی کردیا

پیر 15 جولائی 2019 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی مزید 50سے زائدوارداتوں میں لاکھوں کا نقصان،مسلح ڈاکوئوں نے سر راہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان زخمی کردیا،آن لائن کے مطابق سویرے ڈاکوئوں نے کینال روڈ کشمیر پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 25سالہ محمد یار کو گولی مار دی، صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں عمر سے 20ہزار کی نقدی چھین لی گئی دیگر وارداتوں میں تھانہ ملت ٹائون میں گٹ والا کے قریب جنید کے گھر سے تالے توڑ کر چور نقدی و قیمتی سامان لے گئے، تھانہ غلام آباد کے علاقہ قائم سائیں روڈ پر زاہد سے 17 ہزار روپے چھین لئے گئے، تھانہ مدینہ ٹائون میں عثمان ٹریول کے قریب مریم سے موبائل فون اور3 ہزار روپے لوٹ لئے گئے، تھانہ ستیانہ کے علاقہ 355چک میں ارسلان سے موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نقدی 7ہزار چھین کر لے گئے، بٹالہ کالونی میں سرفراز کالونی سے ذیشان کے بیٹے سے نقدی و موبائل چھین لیا گیا، تھانہ پیپلز کالونی میں سردار سے موبائل فون چھن لیا گیا، تھانہ کھرڑیانوالہ میں مکوآنہ یٰسین پان شاپ سے اویس کی موٹرسائیکل ایف ڈی اے 8764 ماڈل 2015 چرا لی گئی، صدر کے علاقہ 215ر ب میں طیب کی موٹرسائیکل 6044 ماڈل 2018ء چور لے اڑے، کوتوالی کے علاقہ میں نوسر باز منیر سے 55ہزار روپے لے اڑے، جھنگ بازار میں علی ہائوسنگ کالونی میں ذیشان کی موٹرسائیکل ایف ایس ایل 8191 ماڈل 2016 چور لے اڑے، سٹی سمندری میں نہر والا روڈ پر ارشد کے ہمسائے سے ٹی ایف کے 5932 ماڈل 2019ء چھین کر لے گئے، پیپلز کالونی میں تیزاب مل چوک سے شاہد سے 2ہزار کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا، پیپلز کالونی میں سلیمی چوک سے برہان کی لائبریری کے تالے توڑ کر 15ہزار کی نقدی و لیپ ٹاپ چوری ہو گیا، صدر کے علاقہ میں ماجد کی دکان سے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ مالیت کا آئل جنریٹر اور پمپ چرا لیا گیا، نشاط آباد میں میٹرو کے قریب وقار کے آفس کی دیوار پھاڑ کر چور لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی اور ضروری کاغذات لے گئے، مدینہ ٹائون میں کوہ نور فلیٹ کے قریب سلیم سے رکشہ نمبری ایف ڈی ایل 4896ماڈل 2017 و نقدی 5ہزار لوٹ لی گئی، ملت ٹائون میں نشاط آباد سے حسنین رضا کے گھر سے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے، فیکٹری ایریا میں چناب چوک سے سرفراز کی کار نمبری 244سی ٹی ٹیوٹا کرولا و موبائل چھین لیا گیا، صدرجڑانوالہ میں اواگت سے طارق کے گھر سے تالے توڑ کر نامعلوم چور سوا لاکھ کی نقدی ساڑھے 4تولے سونا لے گئے، سٹی تاندلہ میں صابر کی موٹرسائیکل نمبری 4790 او کے ایل ماڈل 2005 چور لے اڑے، کھرڑیانوالہ میں جھمرہ روڈ پر راشد سے موٹرسائیکل ایف ڈی ایس 4880 و 2موبائل فون چھین کر لے گئے،جھمرہ میں 192ر ب سے عبدالحمید کے گھر سے چور 19ہزار کی نقدی وآدھا تولہ زیورات لے گئے، تھانہ گڑھ کے علاقہ میں گڈاس والا سے دتہ سے نقدی چھین لی گئی، صدر تاندلہ میں رحمے شاہ سے عبدالوحید سے 5لاکھ کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا، منصور آباد میں ملک پور سے عامر کے گھر سے چور 15ہزار کی نقدی لے گئے، منصور آباد میں ملک پور گلی نمبر 5 میں عابد اور سمن آباد میں حنیف کی دکان سے قیمتی سامان چرا لیا گیا، کھرڑیانوالہ میں مکوآنہ ٹول پلازہ کے قریب رئوف کے فارم سے 10بکرے چوری ہو گئے، صدر جڑانوالہ میں 58گ ب سے کلیم کے گھر کی چھت پھاڑ کر نقدی 7لاکھ روپے، اڑھائی تولے سونا چور لے گئے، ڈجکوٹ میں یٰسین سے نقدی و موٹرسائیکل چھین لی گئی،قصبہ تاندلہ میں طیب شکور سے موٹرسائیکل ایف ڈی ایم 2855 چرا لی گئی، سٹاپ نمبر 5میں بلال لیاقت کے گھر سے 50ہزار مالیت کا بکرا چرا لیا گیا،241ر ب میں نعمان سعید سے مسلح افراد نے نقدی چھین لی 59ج ب میں محمد شبیر کے گھر سے تالہ توڑ کر چور 50ہزار کی نقدی، 2تولے سونا، اور 8عدد سوٹ لے اڑے، تھانہ مدینہ ٹائون میں ایکس بلاک سے اقبال کی ہمشیرہ سے نقدی 50ہزار، موبائل فون، 2کڑے طلائی، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا گیا، نعمت کالونی نمبر 2 میں سید علی حیدر سے موٹرسائیکل ایف ڈی ایل 3992 و نقدی پانچ سو روپے چھین لئے گئے، تھانہ رضا آباد میں انصاری پارک سے عمر عزیز کا رکشہ ایف ڈی پی 3277 نامعلوم چور لے اڑے، کلیم شہید پارک میں نعمان کا رکشہ بھی چوری ہو گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان