موسم برسات میں بجلی کے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،

بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اوران کوچھونے سے گریزکریں، گھرکے اندرکسی بھی گیلی یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں، ترجمان پاور ڈویژن

منگل 16 جولائی 2019 18:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ موسم برسات میں بجلی کے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اوران کوچھونے سے گریزکریں، کھمبوں کے قریب کھڑے ہوئے پانی میں بھی بعض اوقات کرنٹ ہوسکتا ہے لہٰذا اس سے بچ کر گزریں، گھرکے اندرکسی بھی گیلی یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں۔

منگل کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ برسات کے موسم میں عوام الناس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اوران کوچھونے سے گریزکریں، کھمبوں کے قریب کھڑے ہوئے پانی میں بھی بعض اوقات کرنٹ ہوسکتا ہے لہٰذا اس سے بچ کر گزریں، گھرکے اندرکسی بھی گیلی یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیلے ہاتھوں،کپڑوں یاجوتوں کی موجودگی میں سوئچ، بجلی کی تار یا پنکھے وغیرہ کوہرگزنہ چھوئیں، پیڈسٹل پنکھے کوکبھی بھی چالوحالت میں اِدھر اٴْدھر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب لائن سٹاف کام کر رہا ہو تو ان کے قریب نہ کھڑے ہوں، اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو بجلی کے مین سوئچ بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کو بجلی کے کھمبوں یا انہیں سہارا دینے والے تار سے نہ باندھیں، ٹرانسفارمر یا بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے مویشی نہ باندھیں، بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے تعمیرات نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بارش کا پانی گھر میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے تو برقی آلات اور قیمتی سامان کو بالائی منزل پر پہنچا دیں۔ انہوں نے کہا کہ کپڑے خشک کرنے کے لئے دھاتی تار کی بجائے پلاسٹک کی رسی یا ڈوری پر ڈالیں۔ برقی آلات کے ساتھ تین پن والے شو استعمال کریں اور ان کو ارتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ استری کرتے اور کپڑے دھوتے وقت پائوں کے نیچے موٹا سوتی کپڑا، کمبل کاکپڑا، لکڑی یا ربڑ میٹ کا کوئی خشک کپڑا ضرور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کوپلگ سے شو کو الگ کروانے سے مکمل گریزکریں، کسی بھی حادثے یا شارٹ سرکٹ کی صورت میں فوری طورپر متعلقہ شکایات دفترمیں شکایت درج کروائیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..