بارشوں کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کی پیشن گوئی

رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال میں شدت آنے کا بھی خدشہ

منگل 16 جولائی 2019 19:52

بارشوں کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کی پیشن گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء) بارشوں کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کی پیشن گوئی، رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی، سیلابی صورتحال میں شدت آنے کا بھی خدشہ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ 55، لاہور (ائیرپورٹ40، سٹی06)، اٹک27، لیہ11، چکوال10، جہلم09، مری، منگلا08، اسلام آباد (ائیرپورٹ، گولڑہ06)، جوہرآباد 04، قصور03، منڈی بہاوالدین02، گجرات01، کشمیر میں مظفرآباد39، گڑھی دوپٹہ 19، راولاکوٹ03، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ26، چراٹ22، کاکول17، پٹن16، دیر03، مالم جبہ01، بلوچستان میں ژوب 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی 45، سبی، دادو، موئنجو داڑو، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..