نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مون سون کے دوران کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے شعور و آگاہی مہم کا آغاز

بدھ 17 جولائی 2019 14:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے دوران کسی بڑے حادثہ یا ناگہانی واقعہ سے بچنے کیلئے شعور و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور موبائل ٹیلی فون میسیجنگ سروس و تشہیری مہم کے ذریعے لوگوں کو بارشوں کے دوران گھروں کی حفاظت کا مکمل انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ا س سلسلہ میں جاری کئے گئے این ڈی ایم اے کے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ چونکہ حالیہ بارشوں اور مون سون کے دوران آنے والے دنوں میں گزشتہ معمولات کی نسبت زیادہ بارشوں کا امکان ہے لہٰذا شہری شدید بارشوں کے دوران خستہ حال مکانات یا گھروں و دیگر عمارتوں میں رہائش نہ رکھیں جن کے گرنے کے خطرات ہوں۔

این ڈی ایم اے کے ذرائع نے کہا کہ شہری مون سون کے دوران نئی عمارات کی تعمیر اور پرانی عمارات میں توسیع کے لئے بیسمنٹ کی کھدائی سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زیر تعمیر اور مخدوش عمارتوں کے ساتھ بھی کھدائی نہ کی جائے نیز اگر بارشوں کے دوران گھروں کی چھتوں پر پانی جمع ہو جائے تو فوراً نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ بوسیدہ و کچے مکانا ت میں رہنے والے افراد محفو ظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ ان کے جان و مال کا خطرہ نہ رہے۔دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بھی اس ضمن میں ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری مخدوش عمارات کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 یا اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..