جنوبی ایشیا میں مون سون بارشوں، سیلاب سے 650 افراد ہلاک

جنوبی ایشیائی ممالک میں ایک کروڑ سے زائد آبادی متاثر، ہزاروں افراد نقل مکانی پر بھی مجبور

منگل 23 جولائی 2019 13:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان میں رواں سال مون سون کے موسم میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 650 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں 1 کروڑ سے زائد آبادی اس سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر بھی مجبور ہوئے۔بھارت میں موسلا دھار بارشوں کا آغاز جولائی میں ہوا جس کی وجہ سے اتر پردیش، بہار اور آسام ریاستوں میں سیلابی صورتحال دیکھی گئی جس کی وجہ سے 467 افراد ہلاک ہوئے،ڈیزاسٹر مینیجمنٹ حکام کا کہنا تھا کہ اتر پردیش میں بجلی کی گرج چمک سے علیحدہ واقعات میں 37 افراد ہلاک ہوئے اور حال ہی میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کل تعداد 228 ہوگئی۔

بہار کے ضلع نوادا میں 8 بچے بھی گرج چمک سے ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے مشرقی ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ سیلاب سے کئی افراد، گھر اور مویشی بہہ گئے۔

(جاری ہے)

آسام میں اب تک 67 افراد ہلاک ہوچکے ہین تاہم وہاں صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں وہاں بارش کا کوئی امکان نہیں بتایا گیا۔تاہم جنوبی ساحلی ریاست کیرالا میں حالات کچھ اور ہیں جہاں حکام نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے ساحلی علاقے کرناٹکا، مغربی بنگال اور ہمالیہ میں بھی موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں۔مہاراشٹرا اور ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں سے عمارتیں بھی گریں جس کی وجہ سے 70 افراد ہلاک ہوئے۔نیپال میں 90 افراد ہلاک ہوئے اور 29 لاپتہ ہیں تاہم ہمالیائی ملک میں صورتحال اب بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔نیپال کے وزارت داخلہ کے حکام بیدھ ندھی خانال کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے بھی بارشوں کا امکان ہے، ہم چوکنا ہیں مگر اس سے زیادہ نقصانات کی امید نہیں۔

بارشوں سے بنگلہ دیش میں بھی 97 افراد ہلاک ہوئے جو زیادہ تر ڈوبنے یا بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔پاکستان میں تقریباً 30 افراد بارشوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جہاں خطے میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے بارشیں ضروری ہیں وہیں کبھی کبھی یہ بارشیں خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی، نکاسی آب کی سہولت میسر نہ ہونا اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے نظام میں سستی کی وجہ سے ہلاکتیں پیش آتی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..