ہم شہریوں کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں، ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں ،

سی ٹی اوکی ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے گفتگو

منگل 23 جولائی 2019 20:24

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے روڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مال روڈ پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ سٹی ٹریفک پولیس شب و روز شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم اگر ہیلمٹ پہننے ،سیٹ بیلٹ لگانے،لین لائن کی پابندی کرنے،ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے،سگنل کا احترام کرنے اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے کا کہتے ہیں تو اس میں شہریوںکا ہی فائدہ ہے،ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں،شہریوںکو چاہیے کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے قوانین کا احترام کریں۔

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہریوںکو حادثات میں مرنے نہیں دینا،ہم ان کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنائیں گیں ۔

(جاری ہے)

شہریوںکو آگاہی کیلئے ہر سطح پر ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا جا رہا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھرپور کارروائی جار ہی رہے گی۔ ووکیشنل ٹریننگ انسی ٹیوٹ پنجاب کی جانب سے مال روڈ پر مقامی ہوٹل میںجاب میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔

سی ٹی او لاہورکی ہدایت پر جاب میلہ میںسٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا ۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس، طلبہ ء طالبات اور بچوں میںمختلف قسم کے تحائف تقسیم کئے ۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر نازیہ باقر،اٹلس ہنڈا کے ریجنل منیجر عثمان، مقامی کمپنی کے کنٹری منیجر میاں سکندر،طلبہ ء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جاب میلے میں شرکا ء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی گئی۔حادثات پر قابو اسی وقت ہی ممکن ہے جب شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔موٹرسائیکل سوار ہمیشہ انتہائی بائیں لین اور ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔ ہمیں ہر صورت ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور یہ ہماری اولین ذمہ داری بھی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈانے شہریوں کو حادثات سے بچاؤ سڑکوں، مختلف مقامات ، ہوٹلز، شاپنگ مالز و دیگر جگہون پر مہمات جاری ہیںجس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل ہے وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں کیونکہ سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ شہریوں نے جاب میلے میں لگائے جانے والے ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس اوراٹلس ہنڈا کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..