ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری، جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل ،

620 5کلوملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر، 300 1کلو ثابت مرچ، 150 کلو ہلد ی برآمد پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر مکمل پابندی عائدہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں،کیپٹن (ر) محمد عثمان

منگل 23 جولائی 2019 20:24

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شادی پورہ محلہ، بند روڈ میں جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر دیا۔5 ہزار 620 کلو ملاوٹ ذدہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک ہزار 300 کلو ثابت مرچ اور 150 کلو ہلد ی برآمدکر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شادی پورہ محلہ، بند روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ کو سیل کر دیا۔صحت دشمن عناصر چاولوں کے چھلکوں کو کھلے رنگ دیکر جعلی مرچیں تیار کر رہے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مثبت آنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 5 ہزار 620 کلو ملاوٹ ذدہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک ہزار 300 کلو ثابت مرچ اور 150 کلو ہلد ی بھی برآمد کی گئی۔

لکڑی کا برادہ،چاول کے چھلکے اور کھلے رنگوں کی بھی بھاری مقدار بھی موجود پائی گئی۔ جعلی مرچوں کو مختلف ناموں کی دلکش پیکنگ دیکر چھوٹی دوکانوں پر بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔ویجیلنس ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔ملاوٹی مرچوں اور مصالحہ جات کا استعمال پیٹ اورمعدے کی متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر مکمل پابندی عائدہے۔مزید بات کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..