رمضان چھیپا بطور امین۔۔۔ اجتماعی قربانی مہم کا آغاز

منگل 23 جولائی 2019 20:52

رمضان چھیپا بطور امین۔۔۔ اجتماعی قربانی مہم کا آغاز

چھیپا ویلفیئر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا بطور امین ذاتی طور پر اپنی نگرانی میں یہ خدمات انجام دیں گے۔

انہوں نے چھیپا اجتماعی قربانی کے حوالے سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ
عیدالاضحیٰ اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے
عیدالاضحیٰ امت کے لیئے قربانی و ایثار کا پیغام ہے
قربانی ایک اہم مذہبی فریضہ ہے اور اجتماعی قربانی بھی اسی کا ایک خوبصورت طریقہ ہے
ضرورتمند،مستحق اور سفید پوش خاندانوں کو عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیئے چھیپا ویلفیئر ہر سال اجتماعی قربانی کا اہتمام کرتا ہے
تاکہ سال بھر گوشت کی نعمت سے محروم خاندانوں میں مکمل تعظیم و تکریم کے ساتھ قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائےاور اُنھیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے
چھیپا ویلفیئر ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کر رہا ہے جس کے لیئے بُکنگ کا سلسلہ الحمداللہ شروع ہوچکا ہے
اجتماعی قربانی میں میرا کردار امین کا ہے ۔

(جاری ہے)

جانوروں کی خریداری ،ان کی دیکھ بھال ، ان کے ذبیع اور گوشت کی تقسیم تک تمام امور میری نگرانی اور سرپرستی میں انجام پاتے ہیں اور چھیپا کے رضاکار دور دراز پسماندہ بستیوں ،کچی آبادیوں اور مضافاتی علاقوں میں چھیپا کی ایمبولینسوں اور چھیپا دسترخوان کی کارگو گاڑیوں کے ذریعے مستحق و ضرورتمند خاندانوں تک پہنچاتے ہیں
چھیپا ویلفیئر کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے افراد عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز دوپہر ایک بجے سے شام 4 بجے تک رسید دکھا کر 4 کلو گوشت چھیپا ہیڈ آفس سے لیجا سکتے ہیں
جبکہ مستحق افراد بھی چھیپا ہیڈ آفس اور شہر بھر میں قائم چھیپا سینٹر سے گوشت لے جا سکتے ہیں
میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ بڑی تعداد میں چھیپا ویلفیئر کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لیجئے کیونکہ سال بھر گوشت کی نعمت سے محروم خاندان قربانی کے گوشت کے منتظر ہیں
چھیپا ویلفیئر کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لیں دین کیلئے
تکریم کے ساتھ گوشت کی تقسیم غربا و مساکین کیلئے
اپنے رمضان چھیپا کا ساتھ دیں مستحقین کے لیئے‬‎

Browse Latest Weather News in Urdu