لاہورمیں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوارہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء) جمعہ کے روز صوبائی دارلحکومت لاہور میں گہرے اور کالے بادلوں کا راج رہا۔ شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ گزشتہ دو روز سے گرمی اور حبس کے سناتے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام رہی۔

(جاری ہے)

جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ بارش کے باعث لیسکو کے 150سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ جس سے شہر کے بیشتر حصے میں بجلی اور پانی غائب ہو گیا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ بارش 72 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ موسمی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی حالیہ بارش کے ثمرات دو دن رہیں گے جبکہ آئندہ ہفتے میں بارشوں کا تیار سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments