سرگودھا اور گردونواح میں صبح سویرے ہونیوالی ہلکی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں صبح سویرے ہونیوالی ہلکی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

شہر اور گردونواح میں بادلوں اور ٹھنڈی ہواء نے موسم انتہائی خوشگوار بنادیا دن میں بھی وقفہ وقفہ سے ہلکی بوندا باندی نے موسم کا لطف دوبالا کردیا ۔گزشتہ کئی روز سے حبس اور گرمی کی وجہ سے شہریوں کا برا حال تھا ابر رحمت برسنے سے موسم میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

Your Thoughts and Comments