آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملتان میں تیزہوائیں چلنے،آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 10 اگست 2019 18:21

ملتان ۔10اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملتان اورمضافات میں تیزہوائیں چلنے،آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3اورکم سے کم 25.5سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 92فیصدا ورشام 5بجے 62فیصدتھا۔آج اتوارکے روزملتان میں طلوع آفتاب 5بجکر37منٹ پراورغروب آفتاب 7بجکر01منٹ پرہوگا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu