لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 20 اگست 2019 14:14

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب وجزوی ابر آلود رہے گا تاہم ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،راولپنڈی ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہا۔ منگل کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ37اور کم سے کم35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تنا سب78 فیصد تھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu