مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی حل قبول نہیں ، کشمیر کی آزادی کے لیے جن مائوں بہنوں نے اپنے سہاگ، والدین نے اپنے لخت جگر اورگھر و خاندان قربان کئے اُن کو بے خبر رکھ کر اُن کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا تصور نہیں کیا جا سکتا

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میںصحافیوں کے 25 رکنی وفد سے گفتگو

اتوار 25 اگست 2019 15:45

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی ایسی ثالثی یا سفارتی حل قبول نہیں جس میں کشمیریوں کی مرضی اور شامل نہ ہو ، کشمیر کی آزادی کے لیے جن مائوں بہنوں نے اپنے سہاگ لٹائے، والدین نے اپنے لخت جگر پیش کئے اور اپنے گھر اور خاندان قربان کئے اُن کو بے خبر رکھ کر اُن کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل پنجاب یونین آ ف جرنلسٹس فیصل درانی ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے لا لہ اسد پٹھان ، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل انجم ، عمران یعقوب ڈھلوں اور یونین آف جرنلسٹس سکھر کے صدر ظہیر خان لودھی کی قیادت میںصحافیوں کے 25 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں اُن سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر نے پاکستان کی صحافتی تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے لائن آف کنٹرول پر پہنچ کر ریلی منعقد کرنے پر آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے صحافیوں اور اہل قلم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اخبارات ، ٹی وی چینلز اور خبر رساں اداروں کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قومی ذرائع ابلاغ کے اندر جو زور دار تحریک پیدا ہوئی اُس کو نہ صرف قائم و دائم رکھیں بلکہ اس میں مزید وسعت پیدا کر یں، اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قوم میں اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم رکھے تاکہ پوری قوم یک زبان ہو کر مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد آزادی کی تائید و حمایت کر ے اور اُن کے حوصلوں کو بڑھا ئے ۔

اُنہوں نے کہا کہ اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ پاکستان کے عوام کو یہ احساس دلایا جائے کہ بھارت نے نفرت کی جو آگ بھڑکائی ہے اُس کا ہدف صرف جموں و کشمیر کے عوام نہیں بلکہ پاکستان بھی ہے ، بھارت پاکستان کو کھلم کھلا جنگ کی دھمکیاں دے رہا اور اب وہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کر سکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور اہل پاکستان کی پہلی ترجیح اُن کشمیریوں کی جانیں بچا نا ہونی چاہیے جو اس وقت بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں، پاکستان فی الفور دنیا کے تمام فورمز کو کشمیریوں کی مدد کے لیے متحرک کرنے کے علاوہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو متحرک کرے اور اُنہیں یہ ٹاسک دیا جائے کہ وہ تمام اہم دارالحکومتوں میں جلسے ، جلوس اور مظاہرے کر کے محصور کشمیری عوام کے حق میں رائے عامہ ہموار کریں ۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر بھی بھرپور توجہ دینی ہو گی اور بھارت کے جنو نی حکمرانوں کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کو نہایت سنجیدگی سے لینا ہو گا ۔کشمیر کے تنازعہ کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اُٹھانے کے حوالے سے پوچھے گئے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میری رائے میں کشمیر میں بھارتی فوج کی نسل کشی کو رکوانے اور بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی محدود داخلی خود مختاری ختم کرنے کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اُٹھانا درست اقدام ہو گا تاہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلے ہی طے کر رکھا ہے اور سلامتی کونسل کا فورم عدالت انصاف سے بڑا فورم ہے جس کو دوبارہ زیر بحث لانے کی ضرورت نہیں۔

صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو سلامتی کونسل کے پاس بار بار جانا چاہیے اور اس بات پر زور دینا چاہیے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی منظور کردہ قرار دادوں پر عملدرآمد کرے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پاس جانا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور اس حوالے سے بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کے قیام کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 اور دفعہ 35 A کے خاتمے اور دونوں میں فرق کو واضح کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ دفعہ 370 بھارتی حکمرانوں نے ماضی میں کشمیریوں کے پاپولر رہنما شیخ عبداللہ کی سیاسی وفاداری خریدنے کے لیے آئین میں شامل کی تھی اور یہ دفعہ دہلی اور شیخ عبداللہ خاندان کے درمیان ایک ناپسندیدہ معاہدہ تھا جسے ختم کر کے مودی نے بھارت نواز کشمیری سیاستدانوں کا اپنا اصل چہرہ دکھایا ہے تاہم 35 A میں کشمیریوں کے تین بنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی تھی جس کو ختم کر کے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک نیم خود مختار ریاست کے درجہ سے گرا کر بھارتی یونین کا علاقہ قرار دے دیا اور مقبوضہ ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے جو وہاں کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ 1947ء سے اب تک 5 لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کو قتل کیا جا چکا ہے صرف اکتوبر 1947ء میں جموں میں دو لاکھ پینتیس ہزار کشمیریوں کو ایک ماہ کی قلیل مدت میں تہہ و تیغ کیا گیا جبکہ 1989ء سے اب تک ایک لاکھ کشمیریوں کو قتل اور ہزاروں نوجوانوں کو زخمی اور معذور کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پوری وادی کشمیر فوج کے محاصرے میں ہے اور خدشہ ہے کہ بھارت کی فوج وہاں پر بڑے پیمانے پر کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے جس کا مقصد وہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات