بھارت کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے،اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا، اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے

حریت رہنماء یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا تقریب سے خطاب

اتوار 25 اگست 2019 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت رہنماء یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے،اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے، اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے، قائد اعظم نے جس طرح پاکستان کی تحریک شروع کی تھی اسی طرح کی تحریک کشمیریوں کیلئے چلانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور صحافیوں پر جبری پابندیوں کے خلاف منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینیٹر بیرسٹر سیف علی خان، نیشنل پریس کلب کی قائم مقام صدرڈاکٹر سعدیہ کمال، پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت، سابق صدور نیشنل پریس کلب فاروق فیصل خان، شہریار خان ، ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عبدالستار چودھری، عیسیٰ نقوی، منصور ستی، راجہ وحید جنجوعہ، فیصل حکیم،عبدالرزاق سیال، افضل جاوید، تاجر رہنما کاشف چوہدری,وقار بختاوری, سینٹا ویڑن انسٹیٹیوٹس کے ڈائریکٹر سید علی حسنین نقوی, سماجی رہنماء ساجد اقبال چودھری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صحافیوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،یاسین ملک کو تہاڑ جیل کہ ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا ہے،انھیں قید تنہائی میں رکھ کر اذیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اقدامات سے کشمیری عوام بہت مشکل میں ہیں، 20 دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے،کشمیر کے لوگوں کی زندگیاں شدید خطرات کا شکار ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرے، بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے،آٓر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ نہتی کشمیری قوم نے ظالم اور قابض بھارتی فوج کا مقابلہ کیاجبکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے واقعات ہمیں اپنے مقصدسے نہیں ہٹاسکتے۔

سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ دنیا میں کشمیر سے بڑا مسئلہ اس وقت کوئی نہیں، کشمیرمیں مظالم کوروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، کشمیریوںکی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیلیے اٹھ کھڑے ہوں۔ تقریب میں ملی نغموں اور مشاعرے کے ذریعے بھی کشمیر کے ساتھ پاکستان کی محبت کا اظہار کیا گیا۔ صحافیوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں قومی نغمے اور گیت گا کا شرکاء کی داد سمیٹی۔ تقریب کے اختتام پر جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..