فریضہ حج ادا کرنے کے بعد39 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 25 اگست 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) فریضہ حج ادا کرنے کے بعد39 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک 39 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں 22 ہزار سرکاری جبکہ 17 ہزار نجی حج سکیم کے فریضہ ادا کرنے والے حجاج کرام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 16 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے جو 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچ جائیں گے جبکہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کیلئے باقاعدہ فضائی آپریشن اتوار سے شروع ہوچکا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے 86 ہزار حجاج ابھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جنکی کی واپسی کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے اور ملک کے 10 ایئر پورٹس پر حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu