مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

جمعہ 6 ستمبر 2019 00:14

مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر2019ء) مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں خاص کر پنجاب اور خیبرپختوںخواہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ مزید کچھ ہفتے تک جاری رہے گا۔ امکان ہے کہ مون سون بارشوں کا جاری سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یکم جولائی سے 5ستمبر تک ہونیوالی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر 235 افراد جاں بحق ہوئے۔

سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں 78افراد جاں بحق ہوئے ہوئے ۔ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 169افرادزخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 403گھروں کو جزوی اور 272گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ۔ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 6مساجد شہید ہوئیں، 226دکانیں تباہ ہوئی اور تین بجلی گھروں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اٹھارہ پلوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 7ہزار 68ٹینٹس تقسیم کیے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..