مسلسل موسلادھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھی خوفناک حد تک اضافہ

خشک سالی کا شکار رہنے والے علاقے تھر کا موسم بدل گیا، ایک ماہ کے دوران 15 سے زائد افراد جاں بحق

اتوار 8 ستمبر 2019 00:05

مسلسل موسلادھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھی خوفناک حد تک اضافہ
تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء) مون سون بارشوں کے جاری حالیہ سلسلے کے دوران تھرپارکرمیں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کئی سوگنابڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران پندرہ سے زائدانسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ تین سوسے زائد چھوٹے بڑے مویشی ہلاک ہوگئے ہیں ناگہانی سماوی آفت کے گرنے کے واقعات میں نہ صرف تھرپارکربلکہ اس سے ملحقہ بیراجی علاقوں میں اضافہ ہوگیا ہے اس صورتحال میں تھری اورملحقہ بیراجی علاقوں کے عوام میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا ہے اورلوگ بارش کا ماحول بنتے ہی نہ صرف خودگھروں سے باہرنکلنے سے گریزکررہے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کو بھی بارش میں نہانے یاکھیلنے سے سختی کے ساتھ منع کررہے ہیں پنگریو۔

تھرپارکر اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں جاری مون سون بارشوں کا جاری سلسلہ جہاں پرشدیدخشک سالی کے شکاران علاقوں کے عوام۔

(جاری ہے)

مویشیوں اورچرندپرندکے لیے خوشی کاباعث بنا ہے وہیں پراس سلسلے کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک ہونے والے اضافے اوراس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اورمویشیوں کی ہلاکتوں سے ان علاقوں کے عوام کی خوشیاں ماندپڑگئی ہیں اورخوشیوں کی جگہ خوف اورڈرنے لے لی ہے مون سون بارشوں کے سلسلے کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں پندرہ سے زائد افراد اورسیکڑوں چھوٹے بڑے مویشیوں کی اموات ہوچکی ہیں تاہم خوش قسمتی سے بجلی گرنے کے واقعات اس سے بہت زیادہ ہونے کے باوجودجانی اورمالی نقصانات کم ہوئے ہیں تھرپارکرکے مختلف علاقوں سے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق تھرپارکرکے کئی ایک مقامات پر پچاس پچاس دفعہ سے بھی زائدبارآسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں مگراکثرطورپرآسمانی بجلی املاک یا خالی مقامات پرگرتی رہی ہے جس کی وجہ سے جانی اورمالی نقصانات بجلی گرنے کے واقعات کے مقابلے میں کم ہوئے مگربجلی گرنے کے واقعات کے باعث لوگوں کی سانسیں مٹھی میں آگئی ہیں جبکہ پنگریو اورتھرپارکرسے ملحقہ بیراجی علاقوں میں بھی ایسے واقعات اوربجلی کی کڑکڑاہٹ میں اضافے نے بیراجی علاقوں کے عوام میں بھی خوف وحراس پھیلا دیا ہے اس خطرناک صورتحال کے باوجودمتعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اورکسی بھی ادارے۔

حکومت یاانتظامیہ نے صورتحال پرغورکرنابھی مناسب نہیں سمجھا۔مقامی موسمیاتی ماہرین کے مطابق تھرپارکراورملحقہ علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں اورزیرزمین معدنی ذخائر کے باعث ہورہا ہے اس قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات سے بچاو کے لیے وفاقی۔سندھ حکومت۔این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے کو فوری طورپرمتحرک ہونا چاہیے بصورت دیگر اس سماوی آفت کے باعث جانی اورمالی نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..