یاسمین راشد کا راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار

مریضوں کی طبی سہولیات کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، بے نظیر شہید ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مریضوں کی طبی سہولیات کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ پیرکو صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں کا دورہ کیا ،بے نظیر بھٹوجنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اورڈینگی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعدادپرتشویش کا اظہار کیا ۔وائس چانسلرراولپنڈی میڈیل یونیورسٹی ہروفیسرعمر،ایم ایس ڈاکٹررفیق احمد،ڈائریکٹرایمرجنسی ڈاکٹرشاہین اوردیگرحکام کی صوبائی وزیرکو بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور چھٹی کے روزبھی ڈیوٹی ہرموجودہونا ہسپتال ایم ایس اور انتظامیہ کی احسن کارکردگی کاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مریضوں کی طبی سہولیات کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کوعلاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام مریضوں کو جدیدطبی سہولہات کی فراہمی کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

Your Thoughts and Comments