جنگلات میں اضافے اور پائیدار زمینی انتظام کے ذریعے ارضیاتی انحطاط کی روک تھام کیلئے کوششیں جاری ہیں، ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی

بدھ 11 ستمبر 2019 22:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان محمد سلیم نے کہا ہے کہ ارضیاتی انحطاط سے فوڈ سیکورٹی کو خطرات لاحق ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے، جنگلات میں اضافے اور پائیدار زمینی انتظام کے ذریعے ارضیاتی انحطاط کی روک تھام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ بدھ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زمین پر بہت برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے کافی خوراک پیدا کرنے میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جنگلات کے رقبہ میں کمی ، فصلوں کی کاشت اور دیگر عوامل کی غیر پائیداریت ارضیاتی انحطاط کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی حدت کے باعث 10 شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے منصوبے اور پروگرام وضع کئے ہیں اس سلسلے میں بین الاقوامی، قومی اور صوبائی شراکت دار اداروں کا تعاون حاصل کیا گیا ہے تاکہ ارضیاتی انحطاط سے ہونے والے نقصانات پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت 10 بلین ٹری سونامی پروگرام ، صاف و سرسبز پاکستان اور ماحولیاتی تحفظ و ترقی کے دیگر اقدامات ان کوششوں میں معاون و مددگار ثابت ہونگے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان