کراچی میں 10 سال بعد اکتوبر میں بارش، رواں ماہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی

شہر قائد میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش ہونے کا سلسلہ جاری، آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان

جمعہ 4 اکتوبر 2019 20:32

کراچی میں 10 سال بعد اکتوبر میں بارش، رواں ماہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2019ء) کراچی میں 10 سال بعد اکتوبر میں بارش، رواں ماہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی ، شہر قائد میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش ہونے کا سلسلہ جاری، آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں 10 سال بعد اکتوبر کے ماہ میں بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، صدر، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہاکہ مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جو ہفتہ کے روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ رواں ماہ کے دوران شہر قائد کراچی میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اکتوبر کے ماہ میں غیر متوقع بارشیں ہونے سے شہر قائد کراچی کا موسم قدرے سرد ہو گیا ہے۔ 10 سال بعد اکتوبر کے ماہ میں بارشیں ہونے سے شہر قائد کے باسیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور بارش کے موسم سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
                                      
Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..