سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، ملک کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا آغاز

ملک کے بیشتر علاقوں میں مسلسل بارش اور ژالہ باری ہونے کا سلسلہ بھی جاری، سلسلہ مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان

جمعہ 4 اکتوبر 2019 23:34

سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، ملک کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2019ء) سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، ملک کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا آغاز، ملک کے بیشتر علاقوں میں مسلسل بارش اور ژالہ باری ہونے کا سلسلہ بھی جاری، سلسلہ مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس مرتبہ سردی کا موسم وقت سے قبل ہی آ پہنچا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے۔

شمالی علاقہ جات کے کئی مقامات پر برفباری ہوئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں وفقے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں میں بادل برسے، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوگی۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بادل خوب برسے۔

(جاری ہے)

مختلف شہروں میں ژالہ باری نے سردی کی آمد کا پیغام بھی مل رہا ہے۔

گجرات، وزیرآباد، سانگلہ ہل، پتوکی، مظفر گڑھ اور کوٹ چھٹہ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔ جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے موسم پھر سہانا ہوگیا، تاہم کراچی میں نکاس آب کے بہتر انتظامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو خدشہ ہے کہ سڑکیں تالاب نہ بن جائیں۔ دوسری جانب حیدرآباد میں جمعرات کو شام میں بارش ہوئی جس کے بعد زیادہ تر علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے، واسا کا فراہمی و نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہوا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شورکوٹ، بہاولنگر میں موسلادھار بارش ہوئی۔

ننکانہ صاحب، سکھیکی، دینہ، جہلم، پھالیہ اور راجن پور میں بھی بارش نے موسم کو تبدیل کر دیا۔ بارش کے بعد موسم میں ایک دم آنے والی تبدیلی اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرما کی نوید سنا دی۔ سرگودھا، قصور، منڈی بہاؤالدین، جلالپور بھٹیاں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کے ساتھ ساتھ پشاور شہر میں بھی بادل برسے جس کے بعد خنکی بڑھ گئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلکی بارش جبکہ میر انشاہ میں تیز بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپر سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..