فیصل آباد: موسمیاتی تبدیلیاں ، غیر یقینی صورتحال ، درجہ حرارت میں اضافہ

بے موسمی بارشوں، ژالہ باری اور تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں فصلوں کے کاشتی امور پر اثر انداز ہورہی ہیں ۔ بدلتے موسمی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، موسمی حالات کا مقابلہ کرنے والی فصلوں کی اقسام اور کاشتی امور ہی اس کا بہترین اور اولین حل ہے ،چوہدری ساجد اقبال سندھو چئیرمین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اگرانومی

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) موسمیاتی تبدیلیاں ، غیر یقینی صورتحال ، درجہ حرارت میں اضافہ ، بے موسمی بارشوں، ژالہ باری اور تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں فصلوں کے کاشتی امور پر اثر انداز ہورہی ہیں ۔ بدلتے موسمی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ موسمی حالات کا مقابلہ کرنے والی فصلوں کی اقسام اور کاشتی امور ہی اس کا بہترین اور اولین حل ہے۔

ان خیالات کا اظہارچوہدری ساجد اقبال سندھو چئیرمین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اگرانومی نے شعبہ اگرانومی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زیر اہتمام ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر حافظ محمد اکرم ڈائریکٹر اگرانومی ، ڈاکٹر محمد طارق نمائندہ پرائیوٹ سیڈ کمپنی ،عباس علی گلِ اسسٹنٹ اگرانومسٹ ، ڈاکٹر محمد رفیق اسسٹنٹ اگرانومسٹ ، ڈاکٹر فقیر محمد انجم ، ڈاکٹر نور محمد مجاہد اسسٹنٹ اگرانومسٹ، ڈاکٹر کاشف منیر کے علاوہ زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حافظ محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی پیداوار پر موسمی حالات اثر انداز ہوتے ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لیے زراعت کو بہتر کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو زرعی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی جبکہ کم دورانیہ کی اقسام اور زیروٹیلج کے طریقہ کاشت کوبھی ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرو ٹیلج ٹیکنالوجی سے پانی کی بچت اور زمین کی ساخت بہتر ہونے کے علاوہ زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوگا ۔ گوبر کی کھاد کا استعمال دوبارہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کلائمیٹ چینج ریسرچ یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان