رواں برس ملک میں ماضی کے مقابلے میں سردی کا موسم بے حد شدید ہوگا

اگلے 2 ماہ کے دوران غیر معمولی بارشوں کا امکان نہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، خیبرپختونخوا، گلگت بلدستان، کشمیر کے انتہائی بلند و بالا پہاڑوں پر اور وادیوں میں ہلکی برفباری متوقع

جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:52

رواں برس ملک میں ماضی کے مقابلے میں سردی کا موسم بے حد شدید ہوگا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اکتوبر2019ء) رواں برس ملک میں ماضی کے مقابلے میں سردی کا موسم بے حد شدید ہوگا، اگلے 2 ماہ کے دوران غیر معمولی بارشوں کا امکان نہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، خیبرپختونخوا، گلگت بلدستان، کشمیر کے انتہائی بلند و بالا پہاڑوں پر اور وادیوں میں ہلکی برفباری متوقع ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ رواں برس ملک میں سردی کا موسم ماضی کے مقابلے میں شدید ہو سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا بتانا ہے کہ رواں برس اکتوبر میں غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں۔ رواں برس مون سون بارشوں کا سیزن توقع سے زیادہ طویل رہا۔ کراچی اور سندھ کے کچھ علاقوں میں 10 سال بعد اکتوبر کے ماہ میں بارشیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران ہونے والی بارشوں کے باعث ملک کے کئی علاقوں کا موسم کسی حد تک سرد ہو چکا ہے۔ تاہم اگلے 2 ماہ کے دوران معمول کے مطابق ہی بارشیں ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک بہت ہی کمزور مغربی اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج یعنی 10 اکتوبر سے ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے اور اسکے اثرات 12 اکتوبر تک ملک کے شمالی علاقوں میں دکھیں گے۔

اسی باعث خیبرپختونخوا، گلگت بلدستان، کشمیر کے انتہائی بلند و بالا پہاڑوں پر اور وادیوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا کچھ جگہوں پر کمزور بادل بن سکتے ہیں جو پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کرسکتے ہیں۔ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی سلسلوں کے اوپر بارش کے اچھے بادل تشکیل پائیں گے۔ شمال مغربی اور مشرقی بلوچستان میں اس دوران مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش  کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات