بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات جنسی ہراسگی سکینڈل کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات جنسی ہراسگی سکینڈل کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرمنیر جالب بلوچ مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ اقبال بلوچ صمند بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے بلوچستان یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کرپشن اور تمام امور میں بندر بانٹ کا سلسلہ موجودہ وائس چانسلر کے چارج لینے سے آج تک جاری ہے یونیورسٹی میں سیکیورٹی کیمرے طالبات کی بلیک میلنگ اور سیکیورٹی فورسز کا استعمال آواز بلند کرنے پر طلباء کے خلاف کیاجاتا آواز بلند کرنے پر وائس چانسلر کی جانب سے طلباء پر غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگا کر خاموش کیا جاتا رہا ہے گذشتہ موجودہ وائس چانسلر اور انکے مخصوص گروہ صرف ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ادارے پر قابض ہے سکیورٹی کے نام پر اپنے مخصوص مقاصد حاصل کرکے طالبات کو حوس کا نشانہ بنایا جارہا ہے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں فیل اور پاس کا معیار بھی وی سی کے گروہ کے ساتھ ذاتی تعلقات کو بنایا گیا ہے تمام شعبہ جات غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بن چکے ہیں دوسری جانب یونیورسٹی کے وسائل کو بھی مالی کرپشن کا شکار بنا کر وائس چانسلر اور انکے گروہ نے کروڑوں کے اثاثے بنائے تھرڈ ڈویژن لوگوں کو لیکچرار بھرتی کیا گیا آج میڈیا اور عدالت عالیہ کے تحقیقات کے بعد طلباء کے خدشات درست ثابت ہوچکے ہیں موجودہ وائس چانسلر کو جلد از جلد ہٹا کر مالی و اخلاقی کرپشن کی تحقیقات کی جائے اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اراکین ثناء بلوچ،میر اسد بلوچ، قادر نائل ملک نعیم بازئی ،نصراللہ زیرے، شکیلہ نوید بلوچ ،ماہ جبین شیران بلوچ نے بی ایس او کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور مسائل پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کی بعد میں احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی