صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال بارے آئی جی پولیس کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس

ناکوں پر کھڑا رہنے کی بجائے سی سی ٹی وی کیمروںو پٹرولنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل سر انجام دیا جائے ‘ بچوں و خواتین سے متعلقہ مقدمات کی ہفتہ وار رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے ‘ حضرت عثمان علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس پر سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں‘ کیپٹن (ر) عارف نواز خان

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:34

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صوبے بھر میں شہریوں کی سہولت کیلئے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں کے علاوہ تمام پولیس ناکوں کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فورس شہریوں اورگاڑیوں کی چیکنگ کیلئے جاری کردہ نئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ پولیس ناکوں کی بجائے سی سی ٹی وی کیمروںاور پٹرولنگ کے ذریعے شاہرات پر مانیٹرنگ اور نگرانی کا عمل سر انجام دیا جائے اور ناکوںپر کھڑے رہنے کی بجائے پولیس افسران واہلکار جرائم کے خاتمے کے لیے آپریشنل سرگرمیوں میں اپنا فعال کردار ادا کریں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ بد سلوکی یا غیر ذمہ دارانہ رویے کا واقعہ سامنا آیا تو متعلقہ ڈی ایس پی براہ راست ذمہ دار ہوگا اور ذمہ داران کے خلاف ڈسپلن میٹرکس کے مطابق محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے بھر میں شہریوں کواگر کسی جگہ پر پولیس کے ناکے کی موجودگی کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو وہ8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں، ذمہ داراہلکاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فری رجسٹریشن سے جرائم کی شرح میںنظر آنے والے اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس ٹیمیں اپنی پرفارمنس کو مزید موثر بنائیں اور ڈکیتی ، قتل اور ااغوا سمیت دیگرجرائم کی ارداتوںکی روک تھام کیلئے سینئر افسران سپیشل ٹیمیں بنا کر ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو فور لیئر سیکیورٹی فراہم کی جائے ،جلوسوں کے راستے میں آنے والے بڑی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز کو لازمی تعینات کیا جائے جبکہ میٹل ڈیٹکٹرز، واک تھرو گیٹس اورتلاشی کے بغیر کسی عزادار کو جلوس میں ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میںویڈیو لنک کانفرنس کے دوران صوبے کے تمام فیلڈ افسران کو ہدیات دیتے ہوئے کیا ۔

کانفرنس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، کرائم گراف اور پولیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ویڈیولنک کانفرنس کے دوران تمام آر پی اوز نے اپنے ریجنز میں کرائم کی صورتحال اور پولیس ٹیموں کے کارکردگی کے متعلق آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی جس پر آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ڈی پی اوز بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اورجنسی تشدد کے واقعات میں خود موقع پرلازمی پہنچیںاور ایسے کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جیوفینسنگ اور فارنزک سائنس سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تمام ڈی پی اوز بچوں اور خواتین سے متعلقہ مقدمات کی ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ حضرت عثمان علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور سکیورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے دربار انتظامیہ کی تجاویز کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آر اینڈ ڈی کیپٹن (ر) ظفر اقبال، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن (ر) احمد لطیف، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی ، ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈ آئی اظہر حمید کھوکھر،ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی منظور سرور چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس رائو سردار، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ غلام رسول زاہد،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سید خرم علی ، ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمیداور ڈی آئی جی آپریشن کیپٹن عطا محمد سمیت دیگرافسران موجود تھے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..