جمال عارف سہروردی کی نوازشریف پر نیب کی طرف چوہدری شوگر مل کیس کے اندراج کی شدید مذمت

نیب جے آئی ٹی پانا مہ تحقیقات پہلے ہی مکمل کر چکی ، جس کیس کی چھان بین ہوئی اور ریفرنس بنا قانون کے مطابق ایسے کیس کو دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا، رہنما(ن) لیگ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن وحیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے (ن) لیگ کے قائد نوازشریف پر نیب کی طرف چوہدری شوگر مل کیس کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر بددیانتی پر مبنی ہے نواز شریف اور ان کے خاندان کاتین دہائیوں سے مسلسل احتساب اور ان کے اثاثہ جات کی چھان بین و تحقیق جاری ہے جبکہ نیب جے آئی ٹی پانا مہ تحقیقات پہلے ہی مکمل کر چکی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس کیس کی چھان بین ہوئی اور ریفرنس بنا قانون کے مطابق ایسے کیس کو دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا ۔

یہ نہ صرف قانونی تقاضوں کی کھلم کھلا پامالی اور انصاف کے عمل کو دفن کرنا ہے بلکہ یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ان سب کا مقصد نواز شریف کو دبائو میں لانا ہے تاکہ وہ عوام کے حق کی جدوجہد سے دستبردار ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے ملک کو شدید معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدترین بیروزگاری نے ملک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، کیونکہ صنعت کاپیہ بند اور روزگار ناپید ہوچکاہے ۔

کاروبار فیکٹری ، دوکان ، ریسٹورنٹ بند ہوچکے ہیں ۔ ایک سال میں حدف کا پورا نہ ہونا معیشت کی تباہ حالی جلتی پر تیل کے مترادف ہے ۔ ایک طرف ٹیکس اہداف پورا نہیں ہو رہا لیکن دوسری جانب پورا ملک ٹیکس میں ڈوبا ہوا ہے ، ڈاکٹر مریض سب ہڑتال پر ہے، جمال عارف سہروردی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہر کارکن عظیم عوامی رہنما نواز شریف کی ہدایت پر 27اکتوبر کو آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرے گا، نواز شریف نے آزادی مارچ کی حمایت کر کے موجودہ حکومت کے ہاتھ میں چارج شیٹ تھمادی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان