کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کی قیادت میں ضلعی کمپلیکس سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت جارحیت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ تعلیم سمیت ضلعی محکموں کے آفیسران ، طلباء، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کی شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر بن کے رہے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہا ہے کہ آج کے ریلی کامقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش ہیںکشمیریوںکے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رئیں گے مودی سرکار نے انسانی حقوق کی تمام حد پار کی ہے پاکستان سے جنگ کی صورت میں منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں کہاکہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر بھارتی مظالم کے خلاف ملکر کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنے سے پہلے تاریخ سے سبق سیکھے کیونکہ ظلم کا انجام ہمیشہ برا ہو تا ہے مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر کشمیریوں پر بھارتی مظالم ، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کا نوٹس لے اور بھارت کو ایسا کرنے سے روکے بصورت دیگر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..