ہرنائی : صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا عبدالروف درانی کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:43

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ، بی اے پی کے ضلعی صدر عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری سید شادی گل بخاری، سنیئر نائب صدر حاجی غلام جان ترین، کلیم اللہ کاکڑ ودیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بی اے پی ہرنائی کے عبدالروف درانی کے چچا حبیب اللہ کے انتقال پر رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu