ڈیرہ اسماعیل خان اور نواحی علاقوں میں میں موسم سرما کی پہلی بارش و ژالہ باری،بارش میں واپڈا پیسکو ڈیرہ کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے

بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی غائب، نکاسی آب کے نالوں کی عدم صفائی اور نکاسی کی سہولیات نہ ہونے سے درابن روڈ سمیت شہر کی اکثر گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:14

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان اور نواحی علاقوں میں میں موسم سرما کی پہلی بارش و ژالہ باری،بارش میں واپڈا پیسکو ڈیرہ کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی غائب، نکاسی آب کے نالوں کی عدم صفائی اور نکاسی کی سہولیات نہ ہونے سے درابن روڈ سمیت شہر کی اکثر گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی نے ڈیرے ڈال لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں گزشتہ شام آندھی، گرج چمک اور ٹھنڈی ہوائوں کے بعد رات گئے بادل جم کر برسے، تیز بارش کے ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔ بارش کے دوران واپڈا پیسکو کے کئی فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث ان علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی غائب رہی۔

(جاری ہے)

ادھر واسا کی جانب سے شہر میں صفائی کے دعوئوں کی قلعی بھی کھل گئی کہ بارش کے بعد شہر کی نشیبی گلیاں زیر آب آگئیں۔

نکاسی آب کے مسائل کے باعث شہر کی مصروف ترین شاہراہ درابن روڈ جہاں نادرا آفس سمیت کئی نامور نجی تعلیمی ادارے قائم ہیں واسا کی نااہلی اور پبلک ہیلتھ ڈیرہ کے گریٹر سیوریج سکیم منصوبے کی تکمیل میں طوالت کے باعث سڑک پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ جس سے لوگوں کو دفاتر آنے جانے سمیت خواتین اور سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح کمشنر کالونی سمیت شہرکی اکثر گلیاں کیچڑ اور گندگی سے اٹ گئیں۔ ادھر گزشتہ شب ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم اچانک تبدیل ہوگیا ہے اور گرمی کی جگہ سردی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..