تحریک انصاف پشاور کے سینکڑوں افرادجے یوآئی میں شامل

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان تحر یک انصاف کو پشاور میں دھچکا،ضلع پشاور کے سابق سینئر نا ئب صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ 27 کے سابق امیدوارسمیت سینکڑوں افراد نے جمعیت علمائے اسلام کے قافلے میں شامل ہو نے کا اعلان کردیا ۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں جمعیت علما ئے اسلام ضلع پشاور کے جنرل سیکر ٹر ی خالد وقار چمکنی کے ہمراہ پی ٹی آ ئی کے سا بق سینئر نائب صدر قاری رحیم شاہ، محمد نوید علی خان داؤدزئی ، زاہد خان ارمڑ،پی کے 70سے اقبال شاہ ارمڑ نے پر یس کانفر نس میں با قاعدہ شمو لیت کا اعلان کر تے ہو ئے قاری رحیم شاہ اور اقبا ل شاہ ارمڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آ ئی اور عمرا ن خان کے ساتھ تعلق گزشتہ پندرہ سالوں سے تھا اور پارٹی کو ہر فورم پر سپورٹ کیا مگر اب عمرا ن خان اور ان کے نا اہل کا بینہ کی وجہ سے عوا م کے امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی اپنی منشور اور وعدوں سے مکر گئے ہیں عوا م سے ایک کروڑ نو کر یاں اور پسے ہو ئے طبقے کیلئے پچاس لا کھ گھر بنانے سے بھی قاصر ر ہے جبکہ پی ٹی آ ئی اور ان کے چیئر مین عمرا ن نیازی نے ملک کا بیڑا غرق کر د یا اور پاکستا ن کی ساکھ کو بین القوامی سطح پر گر اد یا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ دوسرو ں کے اشارو ں پر چلنے والے ہیں جہاں سے اشار ہ ملتا ہے وہاں زہر اگل ر ہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک موروثی پارٹی بن چکی ہے جس میں ورکرز کی کو ئی عزت نہیں ہو تی کیونکہ سارے کرپٹ اور الیکٹیبلز نے پارٹی کو ہا ئی جیک کر د یا ہے اور سا رے فیصلے خود کرتے ہیں ،پی ٹی آ ئی کی معاشی پالیسی عوا م دوست نہیں بلکہ عوا م دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں مولانا فضل الر حمن واحد لیڈر ہے ملک بھر کے تمام عوا م کی نظر یں مولانا پر پڑ ی ہیں اور وہ اس نا اہل حکمرا ن سے نجات دلا ئینگے۔

جبکہ اس موقع پر خالد وقار چمکنی کا کہنا تھا کہ جمعیت علما ئے اسلام نے ہمیشہ ملک کی بقا ء اور سلامتی پر یقین ر کھتی ہے اور عوا م کی فلا ح وبہبود کیلئے آواز اٹھا ر ہی ہے،عمرا ن خان ملک میں قادیانیت اور یہود یت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے اور اسرائیل کے اشاروں پر چل رہی ہے ۔آخر میں جمعیت علما ئے اسلام میں شا مل ہو نے والے افراد نے مولانا کے آزدی ما ر چ میں بھر پور شرکت اور ہر قسم تعاون کا اعلان کردیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان