انتظامی و دیگر افسران دیانتداری اور فرض شناسی کو شعار بنائیں گے تو انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی‘ چیف سیکرٹری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ محمدسلیم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ہزارہ ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں سول افسران اور پولیس سمیت تمام اداروں کے مابین مثالی رابطہ اور نظم و ضبط قائم ہے جس کی بدولت عوام کی بھرپور خدمت میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی و دیگر افسران دیانتداری اور فرض شناسی کو شعار بنائیں گے تو انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ افسران کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت میں مزید اضافہ کرنا ہوگا تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ مجوزہ سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کی منظوری کی صورت میں اپنی ذمہ داریاں مزید احسن طریقے سے انجام دینے کے قابل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعہ کے روز کمشنر ہا ئو س ایبٹ آباد میں ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلاع کے انتظا می افسرا ن کے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام ،ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر ایبٹ آباد ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد،سیکر یٹری ٹو کمشنر کے علا وہ دیگر بھی مو جو د تھے ۔ چیف سیکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ہزارہ ڈویژن کے سول افسران نے بھی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ اپنی مدت ملازمت کے خاتمہ پر ان افسروں کی حوصلہ افزائی کے لئے خود ہزارہ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ دہشت گردی کی جنگ سے متاثرہ صوبہ ہے اس لئے انتظامی افسروں کو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے معمول سے ہٹ کر بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اجلاس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری محمدسلیم نے ملازمت کے دوران صوبائی محکموں میں بہترین نظم و ضبط قائم کر کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے ان کے تعاون اور بھرپور سپورٹ کی وجہ سے افسران نے بھی مثالی کارکردگی دکھائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سلیم خان نے انتہائی عزت اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دئیے ہیں جو افسران کے لئے مشعل راہ ہے۔ افسران ان کی ہدایات پر عمل کرکے بہترین آفیسر اور عام للے خدمت گزار ثابت ہو سکتے ہیں۔چیف سیکر یڑی محمدسلیم نے اس موقع پر کمشنر ہا ئو س کے سبزازار میں دیودار کا پودا بھی لگایاجب کہ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام ، ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر ایبٹ آباد ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور دیگر نے چیف سیکر یٹری کویاد گا ری شیلڈ زبھی پیش کیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..